وجئے واڑہ، 2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش پولیس کی طرف سے سیمی کے آٹھ ارکان کے ساتھ مبینہ تصادم کے سلسلے میں بی جے پی نے آج کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو بچانا چاہتی ہے۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایاکہ وہ(سیمی کے اراکین)سوچ رہے ہوں گے کہ جیل کے مقابلے میں کانگریس زیادہ محفوظ جگہ ہے۔دہشت گردوں کی حمایت میں بول کر کانگریسی لیڈر انہیں بچاتے ہوئے ظاہرہوتے ہیں۔بھوپال میں31اکتوبر کو ہوئے مبینہ تصادم کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کے تبصرہ کاجواب دے رہے تھے۔سنگھ نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس دہشت گردی اور مذہب کو شامل کرناچاہتی ہے۔کانگریس کے رہنما ہلاک دہشت گردوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہوئے پولیس کانسٹیبل کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔دگ وجے کا یہ بیان کہ صرف مسلم ہی جیل سے کیوں فرار ہوتے ہیں، بی جے پی رہنمانے کہا کہ وہ کانگریس کو زیادہ محفوظ مقام سمجھتے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی 26نومبر کو مغربی گوداوری ضلع کے تاڈیپللیگڈم میں ریلی کا انعقاد کرکے کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرے گی۔بی جے پی سربراہ امت شاہ اس ریلی سے خطاب کریں گے۔